جعلی شناختی کارڈ بنوا کر ازبک، افغان دہشت گردوں کو فرار کرانے کا منصوبہ ناکام، ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جعلی شناختی کارڈز بنوا کر ازبک اور افغان دہشت گردوں کو ملک سے فرار کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے ملازم شاہد سے دہشت گردوں نے 20 لاکھ روپے کے عوض 120شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی۔ ملزم شاہد کامونکی میں نادرا کے دفتر میں تعینات ہے جس نے لاہور میں دہشت گردوں سے ملاقاتیں کر کے20لاکھ روپے میں معاملات طے کئے اور 8لاکھ روپے کی پہلی قسط بنک کے ذریعے وصول کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد دوسرے شناختی کارڈز پر تصویر تبدیل کر دیتا تھا تاہم پتہ اور تمام کوائف ویسے ہی رہتے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے قبضہ سے 40 شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے جبکہ وہ کئی شناختی کارڈ ایاز نامی شخص کو دے بھی چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...