کراچی: سعودی الطوارقی گروپ یکم فروری کو اپنا سٹیل پلانٹ بند کردیگا، ایک ہزار افراد بیروزگار ہوجائینگے، حکومت کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کوششیں

کراچی (آئی این پی) سعودی عرب کے الطوارقی گروپ کی طرف سے کراچی میں قائم کیا گیا سٹیل مل کا پلانٹ یکم فروری سے کام بند کردے گا، ملک کے نجی شعبے میں سب سے بڑے سٹیل پلانٹ کے بند ہونے سے ایک ہزار سے زائد افراد بیروزگار ہوجائیں گے، الطوارقی گروپ نے اپنی سٹیل مل سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے مل کو گیس پر سبسڈی دینے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطوارقی گروپ حکومت پاکستان کی طرف سے گیس پر سبسڈی اور پاسکو گروپ کی طرف سے 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ پورا نہ ہونے پر بددل ہوکر پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ رہا ہے، دوسری طرف ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے الطوارقی گروپ کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے اور انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...