یالکوٹ(نامہ نگار) جنگی جنوں میں مبتلا بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے چاروا اور بجوات سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی ہے جس کا منہ توڑ جواب چناب رینجر نے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ملحقہ سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے چاروا اور بجوات سیکٹر وں پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی چوکیوں اور ورکنگ باﺅنڈری لائن پر واقع پاکستانی دیہات کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فورسز نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور درجنوں مارٹر گولے بھی پاکستانی علاقے میں پھینکے جن سے پاکستانی دیہاتوں میں مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بھارتی فائرنگ وگولہ باری کی وجہ سے پاکستانی دیہات میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ رک گیا۔ چند ماہ کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے اس ورکنگ باﺅنڈری لائن پر کی جانے والی فائرنگ اورگولہ باری کی وجہ سے 22 سے زائد پاکستانی شہری شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں اور لوگوں کی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوچکا ہے۔