اہور+ اسلام آباد (خبر نگار+ وقائع نگار خصوصی) وزےراعظم نوازشرےف نے کہا ہے کہ ملک کو ہر صورت لوڈشےڈنگ کے اندھےروں اور بحرانوں سے نجات دلائی جائےگی‘ عوام کو درپےش مشکلات سے مکمل طور پر آگاہی ہے جن کے حل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں گے، ملک کے موجودہ حالات مےں احتجاج اور افراتفری کی سےاست کرنےوالے ملک و قوم کے خےرخواہ نہےں، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں اندرونی اتحاد کو مزےد مضبوط کرےنگے اور امن دشمنوں کی تمام سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کو ختم کر کے دم لینگے، پنجاب مےں تعلےمی اداروں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے، ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ وہ جاتی عمرہ میں وزےراعلیٰ شہبازشرےف سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے وزےراعظم کو بجلی بریک ڈاﺅن، دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، سینٹ انتخابات، پنجاب مےں تعلےمی اداروں کی سکیورٹی‘ قومی اےکشن پلان پر عملددرآمد ‘بجلی بحران اور پٹرول بحران کی وجہ سے پےدا ہونےوالی صورتحال اور پنجاب مےں جاری ترقےاتی منصوبوں کے حوالے سے بر ےفنگ دی۔ وزےراعظم نے کہا دہشت گرد کسی صورت اپنے عزائم مےں کامےاب نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملک میں ہونے والے بریک ڈاﺅن کی وجوہات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ دونوں رہنماﺅں نے امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ بھارت اور اسکے نتیجے میں خطے پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرا عظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف طویل جنگ میں پاکستان کی جانی و مالی قربانیوں سے پوری دنیا واقف ہے۔ مغرب بالخصوص امریکہ کو جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ جب تک مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل تلاش نہیں کر لیا جاتا خطے میںدیرپا امن ممکن نہیں۔ نئی بھارتی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ورکنگ باﺅنڈری پر کشیدگی سے امریکہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ پُرامن طور پر تعلقات قائم رکھنے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔ پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم اس میں پہل اب بھارت کو کرنا ہوگی کیونکہ بات چیت کا سلسلہ بھی اسی کی طرف سے توڑا گیا۔ ہم نے خطے میں ہمیشہ پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی تقلید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہیگا۔ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی اور متعلقہ اداروں کو بجلی جلد بحال کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام ادارے جنگی بنیادوں پر بجلی کی مکمل بحالی یقینی بنائیں۔
نواز، شہباز/ ملاقات