نئی دہلی (آن لائن) سکیورٹی انتظامات کے باوجود صدر اوباما کو گارڈ آف آنر سے قبل راشٹرپتی بھون میں آوارہ کتا گھس آیا جسے سکیورٹی حکام نے بڑے جتن کے بعد راشٹرپتی بھون سے باہر نکالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوباما کے بھارت میں دورے کے حوالے سے بھارتی سکیورٹی اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اوباما کے دورے سے پہلے دہلی میں کتوں اور بندروں کو پکڑنے کے جتن کام نہ آئے۔ اس کتے کی تصویریں فوری طور پر سماجی ویب سائٹس پر جاری کی گئی۔
آوارہ کتا