سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اسمبلی کو گھر کی لونڈیا سمجھ کر چلا رہے ہیں آرمی چیف بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات کرائیں ہماری فوج سکاٹ لینڈ یارڈ سے ذیادہ بہتر تحقیقات کرسکتی ہے،،پتہ چل سکے کہ قتل کا فائدہ کون اٹھارہا ہےلیاقت جتوئی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن اپنے عروج پر ہے ،ہر محکمے کا برا ھال ہے،سندھ حکومت شریفوں کی پگڑیاں اچھالتی رہتی ہے ،،جس دن یہ حکومت ختم ہوگئی تو عوام ان کو سڑکوں پر گھسیٹیںگےسندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہریار مہر کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے میں جاری کرپشن کو بند کیا جائے، ہوسکتا ہے شرجیل میمن کرپشن میں ملوث نہ ہوں لیکن ان کے شعبے میں کرپشن ہے، شہریار مہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت طاقت کے غرور میں خود الٹے سیدھے معاملات میں پھنس گئی،