امریکی شہروں ڈیلاس اور واشنگٹن میں ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے والی کمپنی کی جانب سے مقتول صدر کے بالوں سمیت ان کے قتل سے جڑی چیزوں کو آٹھ لاکھ تین ہزار آٹھ سو نواسی ڈالرز میں نیلام کیا گیا ابراہم لنکن کے بالوں کا ایک گچھا جو ان کے قتل کے فوراً بعد سرجن جنرل جوزف کے بارنیس نے حاصل کیا تھا وہ 25 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا،،دیگر نیلام ہونے والی چیزوں میں لنکن کے خون آلودہ کپڑے کا ٹکڑا اور ان کے قاتل جان ولکس بوتھ کا خط شامل ہے جو تیس ہزار ڈالر میں نیلام ہوا،
امریکا کےسابق صدر ابراہم لنکن سے جڑی ہر شے کسی خزانے سے کم نہیں تبھی تو ان بال اور خطوط سمیت یادگار اشیا لاکھوں ڈالرمیں نیلام ہوئیں،
Jan 26, 2015 | 18:20