کراچی سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس پر چار سو انتالیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار چونتیس ہزار چار سو چھیاسٹھ کی سطح پر بند ہوا

Jan 26, 2015 | 18:30

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد پر زبردست تیزی کا رجحان رہا ہنڈرڈ انڈیکس پر چار سو انتالیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار چونتیس ہزار چار سو چھیاسٹھ کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران چھتیس کروڑ بیس لاکھ نواسی ہزار شیئرز کے سودے ہوئے،کے الیکٹرک، پاک ایکٹران، جہانگیر صدیقی کمپنی، میپل لیف سیمنٹ، فوجی سیمنٹ، بینک آف پنجاب، اینگرو فرٹیلائزراور لفراج پاکستان والیوم لیڈر رہے،انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے پانچ پیسے پر بند ہوا.

مزیدخبریں