جناح ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سےدوسرے روز بھی احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا،،،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ سال سے ملازمین ہیلتھ الاؤنس اور ڈیپوٹیشن سےمحرم ہیں، حکومت نےفوری طور پر مطالبات نہ مانے تو روزانہ کی بنیاد پردو گھنٹے تک او پی ڈی بند رکھی جائےگی دوسری طرف ڈاکٹرز نرسنگ اسٹاف کابھی کہناتھا کہ اسپتال میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور پرانےملازمین کوترقی دی جائے،سٹاف کا کہنا تھاکہ ان کےپاس مطالبات منوانے کےلیے احتجاج اور ہڑتال کےسوا کوئی پرامن راستہ نہیں تھا،مطا لبات کے حصول تک تمام ملازمین جدوجہد جاری رکھیں گے اور ضرورت پڑی تو ہڑتال کادائرہ تینوں ہسپتالوں تک بڑھایاجاسکتاہے
کراچی کےجناح ہسپتال میں ایمپلائز ایکشن کیمٹی کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ دوسرے روزبھی جاری ہےپیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کیےجانےتک روزانہ دوگھنٹے او پی ڈی بند رکھی جائے گی
Jan 26, 2015 | 18:42