انٹارکٹکا پار کرنے کی کوشش میں برطانوی مہم جوکا انتقال

Jan 26, 2016

لندن (بی بی سی) برطانوی مہم جو ہینری ورسلی انٹارکٹکا کو پار کرنے کی کوشش کے دوران انتقال کر گئے۔ 55 سالہ سابق فوجی براعظم کو بغیر کسی مدد کے پار کرنے کے اپنے ہدف سے صرف 30 میل دور تھے جب ان کا انتقال ہو گیا۔جب ہینری ورسلی کو علاج فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلی لے کر جایا جا رہا تھا تو ان کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس کے مطابق: ’ انٹارکٹک پر 71 دن اکیلے گزارنے اور 900 میل پار کرنے کے بعد میری جسمانی برداشت آج ختم ہو گئی ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اب میرا سفر ختم ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں