انٹر سکولز ہاکی چیمپئن شپ، ماڈل ٹاؤن اور مانگا کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

Jan 26, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جعفر میموریل انٹر سکولز ہاکی چیمپئن شپ میں ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون اور سٹی سٹینڈرڈ سکول مانگا منڈی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ علی انسٹیٹیوٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون کی ٹیم میچ میں صفر کے مقابلے میں تین گول سکور کر کے کامیابی سمیٹی، دوسرے سیمی فائنل میں سٹی سٹینڈرڈ سکول کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں سات گول سے میچ اپنے نام کیا، ایونٹ کا فائنل اٹھائیس جنوری کو کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں