مکرمی! سٹیٹ آف یونین خطاب میں اوبامہ نے پاکستان میں عدم استحکام برقرار رہنے کا دعویٰ زمینی حقائق بتا کر کیا۔ سینٹ میں سرتاج عزیز نے کہا ’ہمیں اوبامہ کے پاکستان کے حوالے سے بیان کو چیلنج کے طور پر لینا چاہیے‘ اور کیا خوب کہا! یہ تب ہی ہو گا کہ بڑے چھوٹے سب ہی حصہ ڈالیں کہ دنیا کے ایک زیرک معزز انسان نے آئینہ دکھایا ہے، ہمارے فائدے کیلئے ہم دوسرے ممالک کی پاکستان بارے بدنیتی کا ذکر کرتے نہیں تھکتے۔ کبھی اپنے ملک بارے اپنے سیاستدانوں کی بدنیتی ہی سامنے رہے تو مسئلہ پیچیدہ ہو جائے کہ "Barking of the wrong tree" سے تو نجات مل جائے اور ہماری توانائی ملکی حالات ٹھیک کرنے کو ہی صرف ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ ’خود ٹھیک تو زمانہ ٹھیک‘ جب تک ”پہلے پاکستان“ نہیں تو قبلہ درست نہیں۔ اگر ہمارے اپنوں کی منافقت ڈھکی چھپی نہیں تو ہمیں اوبامہ چھوڑ کسی سے گلہ نہیں۔ (معین الحق 266-P ماڈل ٹاﺅن لاہور)
اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیرو
Jan 26, 2016