”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کا نعرہ کیا صرف پرائیویٹ کالجز پر لاگو ہو گا؟

Jan 26, 2016

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! جناب وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ نعرہ تو ہر کسی نے سنا ہو گا لیکن اس پر عمل کون کریگا؟ گورنمنٹ کالجز میں اساتذہ کی طرف سے طلبا و طالبات کے نصاب پر بروقت توجہ نہ دینا بہت اہم مسئلہ ہے۔ اکثر اساتذہ کالج سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ جس سے طالبات کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے اسی وجہ سے اہل علاقہ اپنی بچیوں کو دوسرے کالجز میں داخل کروانے پر مجبور ہیں اور کالج ہذا میں طالبات کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ آپ کے جریدے کی وساطت سے میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ سرکاری کالجز پر توجہ دی جائے اور اساتذہ کی کارکردگی کے جائزہ کےلئے مانیٹرنگ ٹیموں کو فعال بنایا جائے تاکہ ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ (محمد سہیل اختر کھوکھر۔ بند روڈ، لاہور)

مزیدخبریں