بیروت(این این آئی)بحیرہ روم کے ساحل سے ملنے والے ممالک کو سفید چادر نے اپنے دامن میں سمیٹ لیا۔ شمال مشرقی یورپ سے آنیوالے ہوا کے کم دباؤ نے لبنان کے بلند مقامات کو برف سے ڈھکے قدرتی فن پاروں میں تبدیل کردیا ہے۔ اس دوران بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں بھی اسی سے ملتے جلتے موسم کی آمد ہوچکی ہے۔ اسی طرح اردن اور فلسطین کے بھی مختلف علاقوں میں بالخصوص شام کے اوقات میں برف باری دیکھنے میں آرہی ہے۔ یہاں جامعات نے طلبہ کی سلامتی کے مقصد سے تعلیمی سیشن کو مؤخر کردیا ہے۔
لبنان، فلسطین اور اردن نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
Jan 26, 2016