اغوا برائے تاوان کے ملزم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج، ساتھیوں کو عمر کا فیصلہ بھی برقرار

Jan 26, 2016

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی، جبکہ تینوں ملزموں کو عمر قید دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ ملزم صعیب نے قصور میں نو سالہ بچے ابوبکر کو 2009 میں اغوا کیا تھا جس پر ٹرائل کورٹ نے انہیں سزائے موت جبکہ ساتھی ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں