سابق اسرائیلی صدرشمعون پیریز سینے میں درد کے بعد ہسپتال منتقل

Jan 26, 2016

تل ابیب(این این آئی)سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز اتوار اور پیر کی درمیانی شب سینے میں درد کی شکایت کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کئے گئے۔ اسرائیلی میڈیاکے مطابق 92 سالہ پیریز کو کچھ روز قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے دل کی دھڑکن بے قاعدگی کا شکار تھی، تاہم اب وہ اچھی حالت میں ہیں۔ فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہیکہ انہیں کب ہسپتال سے فارغ کیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں