ملائیشین طیارہ تلاش کرنیوالی آسٹریلین ٹیم کا سونر ڈیٹیکٹر سمندر میں کھو گیا

کوالالمپور (بی بی سی) ملائیشیا کے طیارے ایم ایچ 370 کو تلاش کرنے والی آسٹریلین ٹیم کا سونر ڈیٹیکٹر نامی وہ آلہ کھو گیا ہے جو غرقاب جہازوں کی نشاندہی میں مدد دیتا ہے۔ اتوار کو گہرے پانی میں تلاش کرنے والا یہ آلہ سمندر میں ابلتے ہوئے کیچڑ سے ٹکرایا۔ آتش فشاں کی طرح ابلتے اس کیچڑ کی دھار سمندر کے فرش سے 2200 میٹر تک بلند جا رہی تھی۔ یہ آلہ اور میٹر لمبی تار اب سمندر کی تہہ میں پڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن