لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے امریکی صدراس پر خاموش کیوں ہیں؟۔ افغانستان میں امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلاءکے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ امریکی صدر اوباما کا پاکستان سے ڈور مور کا تقاضاسراسر زیادتی ہے۔ اس امر کا اظہارمرکزی انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کویت کے امیر مولانا عارف جاوید محمدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھول گیا ہے کہ نائن الیون واقعہ کے بعد سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے، امریکی صدر کو متوازن بیان دینا چاہیے تھا۔ امریکہ کو چارسدہ باچاخاں یونیورسٹی پر ہونے والا حملہ اور اس میں افغانستان اور بھارت کی مداخلت کیوں نظر نہیں آتی۔