ارب و کھرب پتی افراد سے 60 فیصد کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے: ضیاء الحق نقشبندی

Jan 26, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحادا مت کے چیئرمین تنظیم محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ایک لاکھ بڑے ارب و کھرب پتی افراد کی فہرست بنائی جائے اور ان سے 60فیصد کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے۔شریعت مطہرہ کی روشنی میں ٹیکس نہ دینا غیر شرعی عمل ہے۔ لہٰذا ہر شخص کو اپنی آمدن کے حساب سے ٹیکس ادا کرناچاہیے۔

مزیدخبریں