لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے اختیارات پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے تحلیل کردیا گیا تھااس لئے بلدیاتی الیکشن کی مخصوص نشستوں کے لئے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجازمنہاس اور تمام 36 اضلاع کے ضلعی الیکشن کوآرڈینٹر ز کو اختیارات دیئے ہیں۔