مال روڈ پر جلسے، جلوسوں، ریلیوں کی بھرمار، تاجر برادری سراپا احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر) شاہراہ قائداعظم پر جلسے ، جلوسوں اور ریلیوں کی بھرمار کے باعث مال روڈ کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنمائوں اور آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا کہ ہم لوگوں نے اپنے کاروبار پر کروڑوں روپے اس لئے خرچ کیے ہیں کہ کمائی کی جاسکے مگر موجودہ حالات میں آمدن تو ایک طرف اخراجات پورے کرنے مشکل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ واقع احکامات کے باوجود انتظامیہ حالات پر جلسے ، جلوسوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے۔ جلسے، جلوسوں، ریلیوں اوراحتجاجی مظاہروں کے باعث مال روڈ کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کردیئے جاتے ہیں۔ گاہکوںکی امدورفت ایک جانب ہمارا اپنی شاپس تک پہنچنا دشوار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہر طرح کے مال کی تیاری میں مشکلات کے علاوہ سستے داموں تیار ہونے والا مالی جنریٹروں اور ایل پی جی سلنڈروں کے باعث مہنگے داموں بنتا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے خریدار کا مارکیٹ میں آنا دشوار ہے اور جو ضرورت اور خریداری کے لئے گھر سے باہر نکلتا ہے۔ یہ مظاہرین اس کاراستہ روک لیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...