گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو گوجرانوالہ منصور احمد باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم کا اعلان کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ ٹریڈرز حضرات کو اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے ۔ اس سکیم کے تحت فائلر تو مستفید ہونگے بلکہ نان فائلر بھی مستفید ہونگے اور انہیں 2015ء سے 2018ء تک ٹیکس آڈٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا ۔اور 10لاکھ تک کی ویلتھ سٹیٹمنٹ سے بھی مستثنیٰ رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں رضاکارانہ ٹیکس کمپلائنس سکیم پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔جس کی صدارت چیمبر کے صدر سمیع اللہ نعیم نے کی۔
حکومتی رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے نان فائلرز بھی مستفید ہونگے: منصور باجوہ
Jan 26, 2016