لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کا اجلاس سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں ہوا- اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مختلف امور نمٹائے گئے - ا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دور دراز کے علاقوںکے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لئے تنخواہ کے علاوہ خصوصی پیکج دیا جائے گا اور اس سلسلہ میںڈاکٹروں کے لئے عمر کی حد مقرر نہیں کی جائے گی تنخواہ کے علاوہ ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے تک خصوصی پیکج ڈاکٹرز کو دیا جائے گا -