بنکنگ عدالت کا نادہندہ الحادی رائس ملز کی جائیداد نیلام کرنیکا حکم

Jan 26, 2017

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بینکنگ عدالت نے جے ایس بنک کی نادہندہ الحادی رائس ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے جائیداد نیلام کرنے کے لئے4 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔بینکنگ عدالت نمبر 7کے جج نے جے ایس بنک کے ریکوری کے دعوی پر سماعت شروع کی تو بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الحادی رائس ملز نے 2010ء سے پہلے اپنی سوکنال سے زائد اراضی رہن رکھواکر سات کروڑ روپے قرض حاصل کیالیکن قرض کی ادائیگی طے شدہ مدت میں نہیں کی، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قرض کی عدم ادائیگی پربنک نے عدالت سے رجوع کیاجس پر عدالت نے عدالت نے الحادی رائس ملز کے خلاف 7کروڑ 75لاکھ روپے کی ڈگری جاری کر دی لیکن الحادی رائس ملز کی جانب سے قرض کی ادائیگی نہیں کی گئی،قرض کی رقم ریکور کرنے کے لئے رہن رکھوائی گئی جائیداد نیلام کرنے کاحکم دیا جائے،عدالت حکم پر کورٹ آکشنر نے الحادی رائس ملز کی جائیداد نیلامی کا شیڈول پیش کیاجس پر عدالت نے بینک نادہندہ رائس ملز کی جائیداد نیلام کرنے کے لئے 4مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

مزیدخبریں