بھارتی کپاس کی درآمد پر 56 روپے فی کلو تک ڈیوٹی عائد

لاہور(آن لائن) حکومت پاکستان کی طرف سے بھارتی کپاس کی درآمد پر 56 روپے فی کلو تک ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے سستی کپاس درآمد کی جا رہی تھی جس سے مقامی کاشتکاروں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ حکومت پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپاس کی درآمد پر 56 روپے فی کلو تک ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ای پیپر دی نیشن