اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کی زد میں آنے پر نوازشریف کے بعد خاندان سے حمزہ شہباز وزیراعظم بن سکتے ہیں لیکن اگر وہ چاہیں کہ خاندان کے بجائے عہدہ پارٹی کو دیا جائے تو خواجہ سعد رفیق یا خواجہ آصف بھی ہو سکتے ہیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر علی شاہ نے بتایا پانامہ لیکس کا فیصلہ خلاف آ جانے پر بھی پارٹی کے لیڈر نوازشریف ہی رہیں گے پھر وہی شخص وزیراعظم بنے گا جو رکن قومی اسمبلی ہو گا۔
نوازشریف پانامہ کیس کی زد میں آئے تو حمزہ شہباز وزیراعظم بن سکتے ہیں: ظفر علی شاہ
Jan 26, 2017