لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے تابوت نہیں، فیصلے آتے ہیں ارو انکے فیصلوں کو سب کو تسلیم کرنا چاہیے ،شیخ رشید کی بات کو خوب سمجھتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو ایک تابوت لال حویلی جبکہ دوسرابنی گالا سے نکلے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نامناسب لہجے میں جواب دیتے ہیں جبکہ شیخ رشید کو بھی یہی کہنا چاہوں گاکہ ہماری زبان کنٹرول میں ہے۔