اسلام آباد (این این آئی) حویلیاں طیارہ حادثہ میں تینوں پائلٹس کی فلائنگ اور میڈیکل ہسٹری کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، اسلام آباد انتظامیہ کو قبر کشائی کے بعد میتوں کا جلد پوسٹ مارٹم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے پائلٹس کا تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، اس میں تینوں پائلٹس کے لائسنس، فلائنگ ہسٹری، سالانہ میڈیکل رپورٹس اور میڈیکل ہسٹری شامل ہے۔ پائلٹس کی فلائنگ و میڈیکل ہسٹری اور پوسٹ مارٹم کو تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔