اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ 25 جنوری 1990ء کو بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں قتل عام کرتے ہوئے 25 نہتے معصوم شہریوں کو بے دردی سے شہید کردیا، اقوام متحدہ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، اس موقع پر پاکستان اس قتل عام سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ کشمیری گوا کادل کے قتل عام کیخلاف مظاہرہ کررہے تھے۔
اقوام متحدہ ہندواڑہ میں کشمیریوں کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے: دفتر خارجہ
Jan 26, 2017