بلاول کی کل امریکہ روانگی، والد کے ساتھ سالانہ دعائیہ ناشتے میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (شفقت علی/ دی نیشن رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول کل بروز جمعہ کو امریکہ جائینگے جہاں وہ پہلے سے موجود اپنے والد سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ امریکہ میں فروری کی پہلی جمعرات ہونے والے دعائیہ ناشتہ کی تقریب میں شرکت کرینگے۔ دونوں رہنمائوں کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ دعائیہ ناشتے میں ٹرمپ بھی شریک ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن