جناب وزیراعظم! یہ کام بھی کر ڈالئے

مکرمی! 65ء کی جنگ میں ایک پیسہ ایک ٹینک کی مہم چلی تھی۔ میرے خیال میں آج کشمیر کے حوالے سے ایک مہم چلانے کا درست وقت ہے۔ ہر پاکستانی ایک خط اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام بجھوائے جس میں کشمیریوں سے اپنی محبت کا اظہار کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادیں یاد کروائے۔ حکومت پاکستان اس مہم کیلئے خط کیلئے مضمون تیار کروائے اور خط کو امریکہ بجھوانے کیلئے خصوصی بندوبست کرے۔ ہنگامی بنیادوں پر یہ کام کیا جائے تو لفافے اور خط کے مسودے کی تیاری میں ہفتہ دس دن کافی ہوں گے۔ اندازہ لگائیے، اقوام متحدہ میں کم از کم 15 کروڑ خط پہنچیں گے تو اس کا کیا حال ہوگا؟ میرا گمان ہے کہ جب بھی ایک خط اقوام متحدہ پہنچے گا، مقبوضہ کشمیر کی ایک بہن‘ ماں اور بیٹے کے دل کوٹھنڈک نصیب ہو گی۔ پلیز! وزیراعظم صاحب یہ کام کر ڈالئے اور تاریخ آپ کو دیگر منصوبوں کی طرح اس منصوبے کیلئے بھی شاندار الفاظ میں یاد رکھے گی۔ (عبدالعلیم قمر 50 ماڈل بازار قصور)

ای پیپر دی نیشن