گوادر میں چین کے نئے سال کا جشن منایا گیا ‘تقریب میں چینی اور پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت

گوادر (نیٹ نیوز) گوادر میں نئے چینی سال کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ گوادر پورٹ پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام پورٹ کو چلانے والی چینی کمپنی نے کیا تھا۔ گوادر پورٹ کو چینی کمپنی کے حوالے کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دیگر منصوبوں کے آغاز کے بعد چینی ماہرین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد گوادر میں مقیم ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس تقریب میں چینی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی سرکاری حکام اور گوادر کے شہریوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چینی زبان میں گیت پیش کرنے کے علاوہ بلوچی اور اردو میں نغمے پیش کیے گئے۔ تقریب میں چینی اور بلوچی روایتی رقص بھی پیش کیے گئے۔ اس تقریب سے گوادر پورٹ کو چلانے والی کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤژنگ نے خطاب بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...