گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق کالج روڈکا رہائشی وسیم زاہد کالونی کے قریب ریلوے لائن عبور کرنے لگا تو اس دوران تیز رفتار ٹرین نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے۔
گوجرانوالہ: ریلوے لائن عبور کرتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاںبحق: خودکشی کی: عینی شاہدین
Jan 26, 2017