سردار نسیم نااہلی کیس‘ مخصوص نشستوں پر کامیاب 17 اراکین کا م¶قف سننے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مےٹروپولےٹن کارپورےشن راولپنڈی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو فریق بنانے کے احکامات دےتے ہوئے سماعت آج جمعرات تک ملتوی کردی۔ چےف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈسردارمحمدرضا نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر کامےاب امےدواروں کو سنے بغےر فےصلے دےتے ہوئے ہیں 17 کامےاب امےدوار متاثر ہوتے ہیں لہذا پہلے ان کو فرےق بناےا جائے ان کو سن کر فےصلہ کرےں گے ۔ بد ھ چےف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمےشن نے سردار نسےم کے خلاف لبنیٰ اقبال اور طاہرہ نسےم کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا درخواست دائر ہونے کے بعد 17 کامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری کریں گے ۔ چےف الیکشن کمشنر نے درخواست گزاروں سے استفسار کیا کہ 11 نومبر کے مخصوص نشستوں کے الیکشن کو 22 دسمبر کے مئیر الیکشن سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے، درخواست گزاروں نے مخصوص نشستوں پر کامیاب کسی امیدوار کو فریق ہی نہیں بنایا ،ان کو سنے بغیر کیسے فیصلہ کرلیں، درخواست گزاروں کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ مخصوص نشستوں پرکامیاب امیدواروںکو فریق بنانے کےلئے کل درخواست دائرکردیں گے ۔میئر راولپنڈی پرمخصوص نشستوں کے انتخابات پراثرانداز ہونے کاالزام تھا الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیاتھا بدھ کو سماعت کے موقع پر الیکشن کمےشن نے مخصوص نشستوں پر کامےاب ہونے والے 17کونسلرز کو فرےق بنانے کے احکامات دےتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن