قومی اسمبلی حلقہ 266‘ عذر داری کیس سپریم کورٹ کا مزید التواء سے انکار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-266 نصیرآباد (جعفر آباد) بلوچستان سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کی سماعت میں قرار دیا کہ کیس تین سال سے زیر سماعت ہے۔ آئندہ سماعت پرکوئی التواء قبول نہیں کیا جائے گا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیاکہ الیکشن کے دوران مخالف امیدوار نے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر قبضہ کیا تھا جہاں کسی دوسرے امیدوارکے ووٹرزکو داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی گئی۔ کامیاب امیدوار ظفراللہ جمالی 41706 ووٹ جبکہ میرے موکل نے 35303 ووٹ حا صل کئے تھے لیکن انتہائی دھاندلی کے ساتھ اس حلقے میں سب سے زیادہ 24000 ووٹ مسترد کئے گئے۔ ہم نے ٹریبونل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور مسترد شدہ ووٹو ں کا جائزہ لینے کیلئے دو درخواستیں دیں جو ٹریبونل نے دیکھے بغیر خارج کر دی۔

ای پیپر دی نیشن