کراچی(وقائع نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ایک رکن کے خلاف شکایت موصول ہونے پر اس کی سرزنش کردی اور آئندہ ایسی شکایت نہ ملنے کی تنبیہ بھی کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کو شکایت ملی تھی کہ انکی کابینہ کے ایک رکن کے ایما پر ایک ضلع میں مرکزی شاہراہ پر غیر قانونی چونگی قائم کرکے ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے نوٹس پر مذکورہ چونگی ختم کردی گئی ہے۔