سوات (نامہ نگار) شانگلہ کے علاقے ملک خیل میں مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے2 افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے، شانگلہ کے علاقے ملک خیل میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو لپیٹ میں لیا، گھر کے مکینوں اور پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، آگ سے جھلس کر دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سوات: شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد ہلاک، ایک زخمی
Jan 26, 2017