تنخواہ چھیننے، تشدد کرنے پر بیٹیاں والد کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) گر ین ٹائون کی رہائشی دو لڑ کیاں والد کی جانب سے تنخواہیں چھین لینے پر انصاف کے لئے عدالت آ گئیں۔ فاضل عدالت نے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے اور اندراج مقدمہ کی درخواست پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عفت اور زہرہ اپنی والدہ کنیز فاطمہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں اور انہوں نے والد لیاقت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیاقت نے اپنی بیوی کنیز فاطمہ کو گھر سے نکالا پھر اپنی دونوں بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روک کر فیکٹری میں ملازم رکھوا دیا اور ان کی تنخواہیں بھی چھینتا رہا تنخواہ نہ دینے پر بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا درخواست میں کہا گیا ہے کہ لیاقت انہیں مارنے کیلئے ان کا تعاقب کررہا ہے لہذا انہیں تحفظ دیا جائے اور والد کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...