ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی سکیورٹی فورسز نے 3 صوبوں میں کارروائی کر کے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی 7 فیکٹریاں پکڑ لیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فیکٹریوں میں خود کش جیکٹیں اور دیگر بارودی مواد تیار کیا جاتا تھا۔ داعش نے 3 صوبوں کی 7 مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔