میئر راولپنڈی کا شہرکا دورہ ،ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدما ت کا جا ئز ہ

Jan 26, 2017

راولپنڈی (نےوز رپورٹر)میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے بارشوں کی پیشگوئی اور اس حوالے سے نالہ لئی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیئے اٹھائے جانے والےاقدامات کا جائزہ لینے کےلئے شہر کا ہنگامی دورہ کیا ایم ڈی واسا راجہ شوکت بھی ان کے ہمراہ تھے سردار نسیم خان نے لیاقت روڈ پر کھڑے بارشی پانی کو اپنی نگرانی میں وہاں سے صاف کروایا بعد ازاں وہ شہر کے مختلف علاقوں میں گئی اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے بریفنگ دیتے ہوئے سردار نسیم کو بتایا کہ محکمہ موسمےات کی پےشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے واساراولپنڈی مےں رےن اےمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے اےم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہرےوں کی سہولت کےلئے رےن اےمرجنسی ےونٹس قائم کئے گئے ہےں جس مےں موتی محل،لےاقت باغ کمرشل مارکےٹ،باغ سرداراں اور خےابان سرسےد کے علاقے شامل ہےں ان مقامات پرسکروجےٹنگ مشےنےں،ڈی واٹرنگ پمپس اور سےورکلےننگ راڈنگ مشےنےن نشےبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کےلئے موقع پر موجود ہےں قبل ازیں ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے کہا کہ نالہ لئی کے کناروں پر وقع علاقوں ندےم کالونی ،جاوےد کالونی ،آرےہ محلہ جامع مسجد روڈ، ،مری روڈ،مےٹروبس سٹےشنز،سےدپورروڈ اور سےٹلا ئٹ ٹاون کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ممکنہ طغیانی سے شہریوں کو بچاﺅ کے لیئے خصوصی انتظامات کےے کئے ہےں شہریوں کی اس حوالے سے شکایات کے ازالے کےلئے ےا ٹال فری نمبر 1334اور ڈپٹی ڈائر ےکٹر سےورےج کے موبائل نمبر 0332-5123897مختص ہوں گے اےم ڈی واسانے کہاکہ واسا کا عملہ کسی بھی قسم کی اےمرجنسی سے نمٹنے کےلئے24گھنٹے الرٹ رہے گا۔

مزیدخبریں