بی آئی ایس پی دنیا کے بہترین سوشل سیفٹی نیٹس میں سے ایک ہے،ماروی میمن

اسلام آباد(وقائع نگار خصوص )بی آئی ایس پی دنیا کے بہترین سوشل سیفٹی نیٹس میں سے ایک ہے۔ ہم وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایات کے مطابق اسے دنیا کی نمبر 1 قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری بنانے کیلئے پُر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے چکوال میں بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے میں فیلڈ ٹیموں کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔سیکرٹری بی آئی ایس پی، یاسمین مسعودبھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سیبکون بی آئی ایس پی کی شراکتی فرموں میں سے ایک ہے جس کی خدمات نئے غربت سروے کے پائلٹ اضلاع میں گھر گھر سروے کرنے کیلئے حاصل کی گئی ہیں۔ سیبکون پنجاب اور آزاد جموں کشمیر سے کلسٹر A کے اضلاع (لیہ، چکوال، فیصل آباد اور میرپور) جبکہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور فاٹا سے کلسٹر Bکے اضلاع (لکی مروت، چارسدہ، گلگت اور مہمند ایجنسی) کا سروے کرے گی۔ چکوال کی یو سی ڈھڈیال میں سروے کیلئے استعمال ہونے والی اپلیکیشنز کی آپریشنل سائیکل کا اندازہ لگانے کیلئے گھر گھر سروے کیا جائے گا۔ پائلٹ فیز کے 12اضلاع میں یکم فروری سے گھر گھر سروے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائےگا۔ ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کی مستحق خاتون زاہد پروین کے گھر کا دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن