اسلام آباد(خبرنگار) نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہونے والی انٹیگریٹی آئیڈل پاکستان کی تقریب میں رائے منظور حسین ناصر کو ”نشان سا لمیت“ Integrity Idolمنتخب کرلیاگیا۔ تقریب میں 500 سے زائد شرکاءبشمول سرکاری افسران ¾ مختلف ممالک کے سفیر، سرکاری ملازمین،شہریوں اور قومی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔رائے منظور حسین ناظر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سرکاری افسر ہیں۔ اپنے انتخاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رائے ناصر حسین نے کہا کہ آج مجھے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔ میرا یہ اعزاز ان سب ملازمین کےلیے ہے جو دیانت داری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی سراج الحق امیر جماعت اسلامی تھے۔ 2016کے مقابلے میں نامزد ہونے والے پانچ میں سے چار دوسرے ملازمین میں فرخ عتیق ڈپٹی کمشنر مستونگ (بلوچستان)، مہر النساءمیڈیا کوآرڈینیٹرپلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (سندھ)، فدا حسین لیبارٹری اسسٹنٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان(کے پی کے) اور اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور(پنجاب)شامل تھے۔