پاک سعودی عرب دوستی پائےدار بنےادوں پر استوارہے،عرفان صدےقی

Jan 26, 2017

اسلام آبادا(وقائع نگارخصوصی) قومی تاریخ وا دبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی انتہائی پائیدار بنیادوں پر استوار ہے مذہبی، تہذیبی، تاریخی اور ثقافتی اور اقتصادی رشتوں میں جڑی یہ دوستی صدیوں پر محیط ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتی چلی جائے گی ،انہوں نے یہ بات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزاہرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر پاکستانی سر زمین حجاز سے گہری عقیدت رکھتا ہے اور اس کے تحفظ کو اپنا فریضہ خیال کرتا ہے، عبداللہ مرزوق الزاہرانی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیںدونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔ عرفان صدیقی نے اسلامی خطاطی کا ایک فن پارہ سعودی سفیر کو پیش کیا۔

مزیدخبریں