اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی )سترہویں صدی میں برصغیر کے نامور فارسی شاعر مرزا عبدالقادر بیدل دہلوی اعلی پائے کے شاعر تھے لےکن بعد میں آنے والے ادیبوں اور محققین نے ان کی شاعری پرزیادہ نہیںلکھا ،ےہ بات ادارہ فروغ زبان پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل اور ای سی او کلچرل سنٹر تہران کے سابق صدر افتخار عارف نے تہران میں فارسی شاعر” مرزا عبدالقادر بیدل“ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس کانفرنس میں پاکستان ،روس ،بھارت،عراق،اٹلی ، وسطی ایشاء، عرب ،افریقہ اور یورپ وغیرہ سے 20ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ افتخار عارف مذکورہ کانفرنس میں شرکت کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔