اعلیٰ حکام پاکستان پوسٹ سے دردمندانہ اپیل

مکرمی: موضع سنگرال ایک بڑا گاؤں ہے جس کی نواحی آبادیات میں ڈہوک چہڑ (چہڑ) ڈہوک اعوان‘ ڈہوک جانگلہ‘ ڈہوک دھریڑ‘ ڈہوک ڈھکی‘ ڈہوالی موہڑہ شرقی اور ڈحلوالی موہڑہ غربی وغیرہ شامل ہیں قیام پاکستان سے پہلے سے سنگرال میں برانچ پوسٹ آفس تھا اور سنگرال سے ملحقہ آبادی کے عوام کو بروقت ڈاک تقسیم کی جاتی تھی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں جبکہ مخدوم امین فہیم وفاقی وزیر مواصلات تھے اور رشید میر بی بی کے او ایس ڈی تھے تو راقم نے درخواست کی کہ برانچ پوسٹ آفس سنگرال کو سب پوسٹ آفس اپ گریڈ کیا جائے۔ زبیر صاحب سب سپرنٹنڈنٹ تھے رات کو سنگرال تشریف لائے۔ طے پایا کہ بی او سنگرال کو ای ڈی ایس او پر ترقی دی جائے۔ 2004 ء میں غلام سرور خان وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز تھے تو پنڈ نوشہری میں ان سے ای ڈی ایس او سنگرال کو اپ گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی۔ چودھری محمد نذیر درخواست دہندہ تھے۔ افسران بالا تشریف لائے تو وہ موجود نہ تھے۔ دو سال پہلے اپ گریڈنگ کا کیس اٹھایا گیا تو زیرالتواء ایس او بن گیا لیکن نہ تو سہال سے سنگرال ڈاک لانے کے لئے ملازم دیا گیا اور نہ مقامی آبادی میں ڈاک تقسیم کرنے کیلئے پوسٹ مین؟ ضروری ڈاک کئی کئی دن ڈاک خانہ میں پڑی رہتی ہے۔ پوسٹ ماسٹر لوگوں کے واقف نہ ہیں میں (روزانہ) اپنی ڈاک دیکھنے ڈاک خانہ جاتا ہوں اور سرکاری ضروری ڈاک کا برا حشر ہونے پر دکھ ہوتا ہے۔ ڈاک سہال سے سنگرال لانے لے جانے اور عوام میں تقسیم کرنے کے لئے دو پوسٹ اہلکاروں کی تقرری فرما کر عوامی پریشانی کا ازالہ فرمائیں۔ (این کے گلفام سنگرال 0301-5054700 )

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...