بشارت راجہ اور سابق سینیٹر پری گل آغا کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت

Jan 26, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) (ق) لیگ کے چیف آرگنائزر بشارت راجہ اور (ق) لیگ بلوچستان سے سابق سینیٹر پری گل آغا کے خلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں چیئرپرسن نیو ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کی جانب سے دائر استغاثہ کی سماعت ہوئی۔ سیمل راجہ کے وکلاء مدثر چودھری‘ عمر جاوید اور عدیل عارف نے فاضل عدالت کے روبرو بحث کی۔ درخواست گزار نے الزام لگایا ملزمان غیر اخلاقی روایات کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں