سندھ حکومت کا تین مقامات پر فٹ پاتھ سکول کھولنے کا فیصلہ

Jan 26, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے تین مقامات پر فٹ پاتھ سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ فٹ پاتھ سکول کھولنے کیلئے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سکولز کھولنے کیلئے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی کی سربراہ ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن ناہید درانی ہوں گی۔ سیکرٹری اطلاعات سماجی بہبود اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کمیٹی میں شامل ہیں کمیٹی سکول کھولنے اور چلانے سے متعلق منصوبہ تیار کرے گی۔ سفارشاتکی روشنی میں سکول کھولے جائیں گے۔ فٹ پاتھ سکولز عبداللہ شاہ غازی کراچی، لعل شہباز قلندر سیہون شریف اور منچھر جھیل کے مقام پر کھولے جائیں گے۔

مزیدخبریں