پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ ماحولیات پولیس، پی ڈی اے کو مل بیٹھ کر ریپڈ بس منصوبہ مکمل کرنے کا حکم

Jan 26, 2018

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات ،پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ آپس میں بیٹھ کر ریپڈ بس منصوبہ سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے، یہ احکامات عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس غضنفر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بی آر ٹی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے۔ سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسرار الحق، ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات ڈاکٹر بشیر، چیف کیپٹل پولیس آفیسر طاہر خان اور ملٹری پولیس کا نمائندہ بھی عدالت میں پیش ہوا۔ فاضل بنچ نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تمام اداروں کے سربراہان کو آپس میں مل بیٹھ کر بی آر ٹی منصوبہ پر جاری کام کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزیدخبریں