لاہور (نیوزڈیسک) دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام عادمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز ملک بھر میں ہندو انتہاپسندوں کے مظاہروں اور نئی دہلی میں سکول بسوں پر پتھرائو پر غصے میں آگئے۔ نئی دہلی میں تقریب کے دوران کجریوال نے کہا کہ یہ انتہاپسند قوتیں مسلمانوں کو مارتی اور دلتوں کو زندہ جلاتی رہیں۔ اب یہ ہمارے بچوں پر حملے کرنے لگے ہیں۔ انہیں روکنے کیلئے ہمیں کچھ سوچنا اور کرنا ہوگا۔ ہمیں اس تشدد پر مزید خاموش ہوکر نہیں بیٹھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ سکول جانے والے بچوں پر پتھرائو کیا جا رہا ہے۔ کونسا مذہب بچوں پر تشدد اور حملے سکھاتا ہے۔
مسلمانوں کو قتل‘ دلتوں کو زندہ جلانے والے ہمارے بچوں پر حملے کرنے لگے ہیں: اروندکجریوال
Jan 26, 2018