سندھ ہائی کورٹ کا حج قرعہ اندازی 31 جنوری تک روکنے کا حکم

Jan 26, 2018

سکھر (نامہ نگار) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کل ہونی والی حج قرعہ اندازی 31جنوری تک ملتوی کرنے کے احکامات دیئے ہیں یہ احکامات سندھ ہائی کورٹ سکھر میں قائم دو رکنی بینج کے جسٹس ندیم احمد اور جسٹس یوسف علی سید نے درخواست گذار مفتی عبدالماجد، مولانا عبدالمعید و دیگر کی جانب سے اپنے وکیل محمد علی ناپر کی معرفت داخل کرائی جانیوالی پٹیشن کی سماعت کے دوران دیئے کیس کی سماعت پر معزز عدالت نے حج قرعہ اندازی 31جنوری تک ملتوی کر کے سیکرٹری مذہبی امور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری فارن افئیر سمیت حج پالیسی کے سرکاری و غیر سرکاری اعلیٰ افسران کو بھی 31 جنوری کو عدالت میں طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں